Home کھیل قومی کرکٹر بابراعظم ایک مرتبہ پھر پاکستان ٹیم کے کپتان بن گئے

قومی کرکٹر بابراعظم ایک مرتبہ پھر پاکستان ٹیم کے کپتان بن گئے

Share
Share

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کپتان کا اعلان کر دیا، بابر اعظم ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

قومی کرکٹر بابراعظم کو ایک مرتبہ پھر وائٹ بال فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کا کپتان بنادیا گیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کے بعد بابراعظم کو ٹی20 اور ون ڈے فارمیٹ میں گرین شرٹس کی قیادت دوبارہ سونپ دی گئی ہے۔

گزشتہ برس آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث بابراعظم تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے دستبر دار ہوگئے تھے جس کے بعد پی سی بی نے شاہین آفریدی کو ٹی20 اور شان مسعود کو ٹیسٹ کا کپتان مقرر کردیا تھا تاہم ون ڈے کے کپتان کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔

دوسری جانب شاہین آفریدی کو کپتانی ملنے کے بعد محض ایک ٹی20 سیریز میں قیادت کا موقع فراہم کیا گیا، جس میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یاد رہے کہ بابر اعظم 52 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 109 ٹی20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ ٹی20 ورلڈکپ سمیت 71 ٹی20 میچز میں پاکستانی ٹیم کی کپتانی کا اعزاز حاصل ہے۔

بابراعظم کی کپتانی میں پاکستان نے 42 میچز جیتے اور گرین شرٹس کو23 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...