Home کھیل دس سال بعد پھر چیمپئینز لیگ ٹی20 کرکٹ کو بحال کرنے کی تیاری

دس سال بعد پھر چیمپئینز لیگ ٹی20 کرکٹ کو بحال کرنے کی تیاری

Share
Share

اسلام آباد:دس سال بعد ایک مرتبہ پھر چیمپئینز لیگ ٹی20 کرکٹ کو بحال کرنے کی تیاری ہونے لگی اس سلسلے میں چیمپئنز لیگ ٹی20 کرکٹ کو بحال کرنے کیلئے بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کرکٹ بورڈز نے رابطے تیز کردیئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2014 میں آخری بار ٹورنامنٹ کا انعقاد بھارت میں ہوا تھا، جس میں چنئی سپر کنگز نے بنگلورو میں فائنل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔ اس ایڈیشن میں ہندوستان کی تین، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی 2،2 جبکہ پاکستان، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی ایک ایک ٹیمیں شامل تھیں۔

چیمپئنز لیگ ٹی20 کرکٹ کو بحال کرنے کیلئے بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کرکٹ بورڈز نے رابطے تیز کردیئے ہیں۔

کرکٹ وکٹوریہ کے سی ای او نک کمنز کا کہنا ہے کہ تینوں بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے تاہم ٹورنامنٹ کیلئے ونڈو تلاش کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ میرے خیال میں چیمپیئنز لیگ کا (پہلے ایڈیشن) اپنے وقت سے پہلے تھا کیونکہ اسوقت منظر نامہ پختہ نہیں تھا تاہم یہ صحیح وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹس کے علاوہ سیریز اور فرنچائز لیگ بھی ہیں جس کے باعث ہمیں مشکلات درپیش ہیں، چیمپئینز لیگ ٹی20 کیلئے کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلے کے ساتھ باقاعدہ بات چیت کر رہے ہیں تاہم جے شاہ سے ملاقات کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کریں گے۔

نک کمنز نے کہا کہ “ہم ابھی تک یہ نہیں جان سکے کہ کون سی لیگ بہترین ہے۔ آئی پی ایل، پی ایس ایل یا بگ بیش؟ ہم صرف ایک ہی طریقے سے جانچ سکتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ میلبرن اسٹارز کی کراچی کنگز یا ممبئی انڈینز کے ساتھ کھیلیں۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...