Home Uncategorized نورا فتحی کا بھارت میں ایجنسیوں کی جانب سے نئی لڑکیوں کا استحصال کئے جانے کا انکشاف

نورا فتحی کا بھارت میں ایجنسیوں کی جانب سے نئی لڑکیوں کا استحصال کئے جانے کا انکشاف

Share
Share

ممبئی: کینیڈین ڈانسر، ماڈل اور بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں ایجنسیاں نئی لڑکیوں کا استحصال کرتی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی نے ایک انٹرویو کے دوران بھارت میں اپنے کیریئر کے اذیت ناک دنوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں صرف 5 ہزار روپے لیکر بھارت آئی تھی اور جب یہاں آئی تو مجھے یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ بھارت میں ایک ہزار ڈالر کا کیا مطلب ہوتا ہے۔

نورا فتحی نے کہا کہ میں بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ممبئی کے ایک اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھی جہاں میرے علاوہ 9 لڑکیاں مقیم تھیں اور تمام ہی ذہنی مریض تھیں، ہم تین لڑکیاں ایک ہی کمرے میں رہتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں کاسٹنگ ایجنسیاں مکمل معاوضہ نہیں دیتی تھیں، سانس لینے تک کے بھی پیسے تنخواہ سے کاٹ لیے جاتے تھے اور صرف اتنی ہی تنخواہ دی جاتی تھی کہ جس میں صرف ایک انڈہ اور ڈبل روٹی آئے۔

نورا فتحی نے مزید کہا کہ بھارت میں کچھ ایجنسیاں ایسی بھی ہیں جو نئی لڑکیوں کا استحصال کرتی ہیں اور بھارت میں ایجنسیوں سے تحفظ کے لیے کوئی قانون بھی نہیں ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...