Home کھیل 14 سالوں میں پاکستانی ٹیم کے 10 ٹی20 کوچز تبدیل

14 سالوں میں پاکستانی ٹیم کے 10 ٹی20 کوچز تبدیل

Share
Share

کراچی: پاکستانی ٹیم نے 14 برس میں 10 ٹی20 کوچز تبدیل کئے ۔ٹیم نے مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ فتوحات مکی آرتھر کی رہنمائی میں حاصل کیں۔

پاکستان کرکٹ ایک بار پھر تبدیلیوں کی زد میں ہے ، کپتان کے ساتھ کوچنگ اسٹاف میں بھی تبدیلی ہورہی ہے، سابق کپتان راشد لطیف نے ٹی 20 کوچز کے حوالے سے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں دلچسپ اعدادوشمار پیش کیے۔

2011 سے اب تک پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 10 کوچز کا تقرر کیا گیا، ان میں عبدالرحمان، ڈیو واٹمور، گرانٹ بریڈبرن، مکی آرتھر، مصباح الحق، محمد حفیظ، محسن حسن خان، معین خان، ثقلین مشتاق اور وقار یونس شامل ہیں۔

ٹیم نے مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ فتوحات مکی آرتھر کی رہنمائی میں حاصل کیں، ان کی کامیابیوں کا تناسب 81.08 رہا، دوسرے نمبر پر ثقلین مشتاق رہے، ان کے دور میں گرین شرٹس کی ٹی 20 فتوحات کا تناسب 65.79 رہا، ڈیو واٹمور اور محسن خان کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم نے 60 کے تناسب سے فتوحات پائیں۔

معین خان کی کوچنگ میں ٹیم نے 50 کے تناسب سے کامیابیاں سمیٹیں۔ مصباح الحق کے دور میں فتوحات کا تناسب 47.06 رہا، وقار یونس کے دور میں جیت کا تناسب 39.53 رہا، عبدالرحمان اور گرانٹ بریڈبرن کی کوچنگ میں ٹیم نے 33.33 کے تناسب سے فتوحات سمیٹیں۔ محمد حفیظ کی کوچنگ میں ٹیم کی فتح کا تناسب 20 رہا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...