Home نیوز پاکستان شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،2دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،2دہشتگرد ہلاک

Share
Share

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشت گرد مارے گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشت گرد وں سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

گوادر پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا دوسرا جہاز کامیابی سے پہنچ گیا

اسلام آباد: گوادر پورٹ پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت دوسرا بحری...

اوگرا کی جانب سے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر کے نرخوں میں کمی

اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی پالیسی...

شہنشاہ غزل مہدی حسن کی 13ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

کراچی:’شہنشاہ غزل’ استاد مہدی حسن کو ہم سے بچھڑے 13 برس بیت...