Home نیوز پاکستان سانحہ گیاری سیکٹر کو 12 برس مکمل،قوم کا شہداء کو خراج عقیدت

سانحہ گیاری سیکٹر کو 12 برس مکمل،قوم کا شہداء کو خراج عقیدت

Share
Share

لاہور: سانحہ گیاری سیکٹر کو 12 برس مکمل ہو گئے۔قوم نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

7 اپریل 2012 کو بڑا برفانی تودہ سیاچن گلیشئر میں فوجی یونٹ پر آ گرا، سانحے میں این ایل آئی بٹالین ہیڈ کوارٹرز مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ وہاں موجود افراد میں سے کسی کو بھی زندہ نہیں نکالا جاسکا تھا۔

فوجی یونٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 129 فوجی جوان شہید ہوئے تھے، غیر ملکی ریسکیو ٹیموں نے اس مشن کو ناممکن قرار دے دیا تھا لیکن پاک آرمی بالخصوص انجینئرز کور نے اس ریسکیو آپریشن میں بڑی دل جوئی اور جوان مردی سے اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

شہداء کی یاد میں یادگار شہداء بطور مونومنٹ سیاچن کی بلند و بالا چوٹی پر نصب کیا گیا، آج پوری قوم گیاری سیکٹر کے ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، شہدائے گیاری سیکٹر کی عظیم قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

Share
Related Articles

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد:نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سلطنتِ عمان...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے،صدر،وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار...

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...