Home Uncategorized جدید اولمپکس کے متنازع بانی کا مجسمہ فرانس کے میوزیم میں نصب کرنے کا اعلان

جدید اولمپکس کے متنازع بانی کا مجسمہ فرانس کے میوزیم میں نصب کرنے کا اعلان

Share
Share

پیرس:جدید اولمپک کھیلوں کے متنازع بانی کا مومی مجسمہ گرین میوزیم فرانس میں جلد نصب کیا جائے گا۔

1863 کو پیرس میں پیدا ہونے والے فرانسیسی شہری پیئر ڈی کوبرٹن کے مجسمے کی نقاب کشائی رواں سال 26 جولائی کو اولمپک کھیلوں کے آغاز سے قبل کی جائے گی۔

یہ مجسمہ فرانسیسی دارالحکومت کے ڈسٹرکٹ 13 میں موجود میوزیم کی ورکشاپوں میں تیار کیا جا رہا ہے، فرانسیسی اشرافیہ تعلیم اور کھیلوں کی ہمیشہ علمبردار رہی اور اس نے 1894 میں قدیم اولمپک کھیلوں کی بحالی کی تجویز پیش کی۔

جدید کھیلوں کا پہلا اولمپک 1896 میں ایتھنز میں منعقد ہوا تھا، جس میں 14 ممالک کے 200 سے زائد مرد ایتھلیٹس نے حصہ لیا تھا۔

یاد رہے کہ کوبرٹن 1937 میں 74 سال کی عمر میں سوئٹزرلینڈ میں انتقال کر گئے، نازی جرمنی کے زیر اہتمام اولمپک کھیلوں کا انعقاد ایک سال بعد ہوا جس میں انہوں نے شرکت نہیں کی تھی۔

Share
Related Articles

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...