Home Uncategorized اسرائیل کو سفارتخانے پر حملے کی سزا دی جائے گی،ایرانی سپریم لیڈر

اسرائیل کو سفارتخانے پر حملے کی سزا دی جائے گی،ایرانی سپریم لیڈر

Share
Share

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر کیے گئے حملے کی سزا اسرائیل کو ملے گی۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے رمضان کے اختتام کے حوالے سے ایک تقریب میں خطاب کے دوران کہا کہ قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ہے، ظالم حکومت نے غلطی کی ہے اور اس کی سزا ملنی چاہیے اور ایسا ہوگا۔

اسرائیل کے وزیرخارجہ اسرائیل کاٹز نے آیت اللہ خامنہ ای کے بیان کے بعد ردعمل میں کہا کہ اگر ایران اپنی سرزمین سے حملہ کرتا ہے تو اسرائیل اس کا جواب دے گا اور ایران میں حملہ کرے گا۔

یاد رہے کہ یکم اپریل کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر بم حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 7 عہدیدار ہلاک ہوگئے تھے اور ایران نے اس کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیا تھا۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی غزہ جنگ کے بعد صورت حال مزید خراب ہوگئی ہے جبکہ ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے بھی متعد مرتبہ اسرائیل کے حملوں کا جواب دیا ہے۔

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں اب تک 33 ہزار 360 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے میں 1200 اسرائیلی مارے گئے تھے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...