Home سیاست اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے احتجاج، 5 کارکن گرفتار

اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے احتجاج، 5 کارکن گرفتار

Share
Share

راولپنڈی: پی ٹی آئی کارکنوں نے اڈیالہ جیل گیٹ نمبر پانچ کے باہر عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کیا اور نعرے لگائے، پولیس نے موبائل سے جیل کی ویڈیو بنانے والے پانچ کارکنوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا۔

آج عید کے پہلے روز پی ٹی آئی کارکنان نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدر سیمابیہ طاہر نے کی۔

پی ٹی آئی کارکنان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے اڈیالہ جیل جانے والی سڑک بلاک کرکے نعرے بازی بھی کی، پولیس نے مظاہرین کو جیل کے مرکزی دروازے تک جانے سے روکے رکھا۔ مظاہرین کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔

پولیس نے مظاہرین کو جیل کالونی گیٹ سے آگے جانے نہیں دیا اور جیل گیٹ کے قریب موبائل سے ویڈیو بنانے والے 5 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار کارکنوں میں ارشد خان، راجہ جاوید، طارق خان، ڈاکٹر فضل الہی اور دانش شامل ہیں، تمام کارکنوں کو اڈیالہ چوکی میں رکھا گیا ہے، تاحال مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا جب کہ دیگر کارکن جیل کالونی گیٹ سے منتشر ہوگئے۔

Share
Related Articles

لڑکیوں کی تعلیم کے لیے مسلم ممالک کو مشترکہ اقدامات اٹھانے ہوں گے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم...

صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کر لیے

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ...

مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا حکومت نے رابطہ نہیں کیا،ایاز صادق

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ مذاکراتی...