Home نیوز پاکستان عید الفطر کا آج دوسرا روز، کھابوں اور موج مستی کے پلان تیار

عید الفطر کا آج دوسرا روز، کھابوں اور موج مستی کے پلان تیار

Share
Share

اسلام آباد: میٹھی عید کے دوسرے دن کو بھی شہریوں نے بھرپور طریقے سے منانے کا پلان بنا لیا، کہیں سیر سپاٹے تو کہیں دعوتوں کے دوران ہلے گلے کا پروگرام ہے۔

کل کے میزبان آج کے مہمان بنیں گے، گھروں میں لذیذ پکوان بنیں گے، مزے مزے کی ڈشوں سے مہمانوں کی تواضع ہوگی۔

بچوں نے کل بھی خوب سیر سپاٹے کئے، آج بھی موج مستی کریں گے، پارکوں میں بھی جھولوں سے لطف اندوز ہونگے۔

عید ہے تو دوستوں کے ساتھ پارٹی تو بنتی ہے، نوجوان مل جل کر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کا رخ کریں گے اور گپ شپ لڑا کر من ہلکا کریں گے، شام کو سینما گھروں کا ٹائم سیٹ بھی کر لیا ہے۔

خواتین کا بھی اپنی سہیلیوں کے ساتھ گھومنے کا پروگرام ہے، بڑے بزرگ بھی اپنی منڈلیاں لگائے بیٹھے ہیں اور اپنی دلچسپیوں میں مگن ہیں۔

Share
Related Articles

حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے،بانی پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے...

علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کارکنوں کے لیے کمبل بھجوا دئیے

راولپنڈی :خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں...

سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں

راولپنڈی: سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا...