Home سیاست وزیراعظم کا پاک فوج کے سربراہان کو ٹیلیفون، عیدالفطر کی مبارکباد دی

وزیراعظم کا پاک فوج کے سربراہان کو ٹیلیفون، عیدالفطر کی مبارکباد دی

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے افواج پاکستان کے سربراہان کو ٹیلی فون کیا اور عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

 

 

وزیرِ اعظم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ کے سربرہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو ٹیلیفون پر عید کی مبارکباد دی۔

 

 

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم سرحدوں پر اپنے وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، پوری قوم اپنے شہداء کو خراج عقیدت اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان کے سربراہان کی پیشہ ورانہ قیادت میں ہمارے جوان وطن کے دشمنوں اور دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...