Home Uncategorized رواں برس 22 کروڑ ٹن پلاسٹک کچرے کی پیداوار متوقع

رواں برس 22 کروڑ ٹن پلاسٹک کچرے کی پیداوار متوقع

Share
Share

لوزان: ایک نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ رواں برس 22 کروڑ ٹن پلاسٹک کچرے کی پیداوار متوقع ہے۔ یہ مقدار 20 ہزار ایفل ٹاور کے برابر ہے۔اس کچرے میں پلاسٹک پیکجنگ، ٹیکسٹائل میں استعمال ہونے والی پلاسٹک اور گھروں میں استعمال ہونے والی پلاسٹک شامل ہے۔

خیراتی ادارے ارتھ ایکشن کی جانب سے جاری کی گئی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024 میں عالمی سطح پر فی شخص 28 کلو گرام پلاسٹک کچرا پیدا ہوگا۔

رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی کہ ایک تہائی سے زیادہ مقدار کی پلاسٹک اپنے استعمال کے بعد بدانتظامی کی وجہ سے آلودگی کا سبب بنے گی۔ تشویش ناک بات یہ ہے کہ 6 کروڑ 95 لاکھ ٹن کی پلاسٹک بالاآخر زمین کو آلودہ کرے گی۔

اس کچرے میں پلاسٹک پیکجنگ، ٹیکسٹائل میں استعمال ہونے والی پلاسٹک اور گھروں میں استعمال ہونے والی پلاسٹک شامل ہے۔

رپورٹ میں پلاسٹک اوور شوٹ ڈے کا بھی اندازہ لگایا گیا ہے۔ یہ وہ دن ہوگا جب پلاسٹک کچرے کی مقدار دنیا کے اس سے نمٹنے کی صلاحیت سے تجاوز کر جائے گی۔ یہ دن اس سال 5 ستمبر کو متوقع ہے۔

محققین نے اس متعلق بھی خبردار کیا کہ اس مہینے تک دنیا کی تقریباً 50 فی صد آبادی ایسے علاقوں میں رہ رہی ہے جہاں پلاسٹک کچرے کی پیداوار وہاں کی نمٹنے کی سکت سے تجاوز کر چکی ہے۔ یہ شرح پلاسٹک اوور شوٹ ڈے تک 66 فی صد تک بڑھ جائے گی۔

Share
Related Articles

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...