Home Uncategorized ویتنامی ارب پتی خاتون کوفراڈ کیس میں سزائے موت سنادی گئی

ویتنامی ارب پتی خاتون کوفراڈ کیس میں سزائے موت سنادی گئی

Share
Share

ویتنام: ویتنام کی ایک ارب پتی خاتون کو 12 ارب ڈالر 50 کروڑ ڈالر کے فراڈ کیس میں سزائے موت سنادی گئی ہے، ریئل سٹیٹ سیکٹر کی ٹائیکون ٹرووٴنگ می لین ویتنام میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا کیس ہے۔
67 سالہ ٹرووٴنگ می لین کو 2022 میں گرفتار کیا گیا تھا، وہ رئیل اسٹیٹ کی معروف کمپنی وان تِھنہ پھیٹ کی چیئر پرسن ہیں۔

ایسوسی ایٹیڈ پریس نے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ 2012 اور 2022 کی درمیانی مدت میں ٹرووٴنگ می لین نے گھوسٹ کمپنیوں کو فنڈز جاری کرنے اور سرکاری حکام کو رشوت دینے کے لیے سائیگون جوائنٹ سٹاک کمرشل بینک کو غیر قانونی طور پر کنٹرول کیا۔
2022 سے ملک میں چلائی جانے والی انسدادِ بدعنوانی مہم کے دوران ملک کے بہت سے سیاست دانوں اور کاروباری افراد کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔

یادرہے کہ متعدد مالیاتی سکینڈلز ایک ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب ویتنام کی حکومت سرمایہ کاروں کے لیے چین کے متبادل کے طور پر کام کرنے کی تیاری کر رہی ہے، 2023 میں کم و بیش 1300 پراپرٹی فرمز نے ویتنام کی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ سے سرمایہ نکال لیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...