Home نیوز پاکستان بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

Share
Share

راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس افسوس ناک واقعے کی پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں پر مشتمل شفاف انکوائری کی جائے گی۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حال ہی میں بہاولنگر میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جس کو فوج اور پولیس حکام کی مشترکہ کوششوں سے فوری طور پر حل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود مخصوص مقاصد کے حامل بعض افراد نے ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کر دیا۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شفاف انکوائری، قانون کی خلاف ورزی اور اختیارات کے غلط استعمال کی ذمہ داری کا تعین یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ انکوائری کی جائے گی۔

Share
Related Articles

صدرمملکت ،وزیراعظم کی کرسمس کے موقع مسیحی برادری کو مبارکباد،نیک تمناؤں کااظہار

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف...

افواج پاکستان کا بابائے قوم کو خراج عقیدت

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس، سروسز چیفس اور افواج پاکستان نے بابائے قوم...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے

حیدرآباد/لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کے رنگ، گھروں کے باہر...

قائداعظم محمد علی جناح کا 148 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

کراچی: ملت کا پاسباں ہے محمد علی جناح، بابائے قوم قائداعظم محمد...