تحریر:محمد فہیم
ہر دن کوئی نہ کوئی ایجاد اور نئے طور طریقے ہماری زندگی میں شامل ہورہے ہیں۔جیسے ایک چھوٹے سے موبائل فون میں ہمیں انفارمیشن کے حصول سے متعلق ہر سہولت دستیاب ہے۔ جیسے فون سے بات کرنا ویڈیو کالنگ، انٹرنیٹ براوٴزنگ، فیس بک چیٹنگ، ای میل کی سہولت اور بہت کچھ۔آج کے اس دور میں جہاں ٹیکنالوجی کے بڑھتے اثرات نے زندگی کو تیز رفتار بنادیا ہے۔ وہیں تعلیم کے شعبے میں بھی ٹیکنالوجی کا اثر محسوس کیا جارہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذرائع سے استفادہ کرتے ہوئے اساتذہ اسکول ،کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر پیشہ تدریس کو اثر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر سکتے ہیں۔
ہماری زندگی، کام کاج اور رہنے سہنے کے طور طریقے ٹیکنالوجی کے استعمال پر منحصر ہیں۔ ہماری سوچیں، عادات اور وقت کا استعمال ٹیکنالوجی کی مرہون منت ہوگیا ہے۔ یوکہئے کہ جدید ٹیکنالوجی زندگی کے ہر شعبہ میں داخل ہوگئی ہے۔ جدید ترین دور میں انٹرنیٹ کا حلقہ اتنا وسیع تر ہو چکا ہے کہ انسان تصور بھی نہیں کر سکتا انٹرنیٹ نے ایک متوازی دنیا قائم کر لی ہے۔ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن موجودہ نظام کو نئے انداز سے تخلیق کرنے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو استعمال کرنے کا عمل ہے، جس میں موجودہ کاروباری عمل کو مزید شفاف بنانے، صارفین کے تجربات کو بدلتے ہوئے وقت اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق پورا کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہوتا ہے۔
ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن اس لیے ضروری ہے کہ ٹیکنالوجی نے بہت ترقی کی ہے اور انسانوں کا کام بہت آسان کردیا ہے۔ ڈیٹا کی سہولت سے آپ اپنا قیمتی وقت اور سرمایہ بہترین جگہ پر استعمال کرسکتے ہیں۔ اس ضمن میں یہ بات نہایت اہم ہے کہ ہم ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن کی اہمیت اور اس کے بھرپور استعمال سے مکمل طور پر آگاہ ہوں اور جدید ٹولز، ٹیکنالوجی اور اسٹریٹجی کا بھرپور استعمال جانتے ہوں۔ اس کے لئے ضروری ہیں کہ ہم ایسی ورکشاپس ،شوز کاحصہ بنیں جہاں سے ہمیں نت نئی معلومات کاخزانہ مل سکے۔ایسی معلوماتی ورکشاپس کاانعقاد دنیا بھرمیں کیاجاتاہے۔جن میں مختلف ممالک کے اسکالرز ،ادیب ،صحافی ،طلباء سمیت دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے افراد شرکت کرتے ہیں۔جن کے باہم میل جول اور ان کے معلوماتی لیکچر ز سے ہمیں عصر حاضر کے مطابق نئی معلومات ملتی ہیں۔
اس حوالے سے جدید ٹیکنالوجی سے متعلق رواں سال سعودی عرب میں بھی ایک ٹیکنالوجی کانفرنس اور نمائش چار سے سات مارچ تک دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوئی جس میں مصنوعی ذہانت کے موضوع پر 150 سے زیادہ مقررین نے اپنے خیالات کااظہار کیا۔علاوہ ازیں اس کانفرنس میں کئی اہم اور بنیادی موضوعات بھی زیر ِ بحث لائے گئے رپورٹس کے مطابق اس ایونٹ میں دنیا بھر سے ڈیرھ لاکھ سے زائد افرادنے شرکت کی اور نت نئی ٹیکنالوجیز سے متعلق آگاہی حاصل کی ۔
یہاں میں ایک ایسے شو کابھی تذکرہ کرتا چلاجاتاہوں جوکہ اپنے آپ میں ایک معلومات کاخزانہ ہے۔جی بالکل یہ شو ہر سال امریکہ میں نیب شو کے نام سے منعقد ہوتاہے۔جس میں دنیا بھر میں نامور اداروں کے ادیب ،اسکالرز ،صحافیوں سمیت دیگر افراد شرکت کرتے ہیں۔ گزشتہ برس امریکہ میں براڈ کاسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کردہ نیب شو 2023 کامیابی سے مکمل ہوتے ہوئے 26 اکتوبرکو اختتام پذیرہوا۔ امریکہ کے شہر نیو یارک میں رواں سال کا سب سے بڑا ایونٹ نیب شو کی نمائش 24 سے 26 اکتوبر تک جاری رہا۔اس سال نیب شو نیو یارک میں تقریباً 275 نمائش کنندگان شامل ہوئے جو کہ رواں اس نیب شو کی بڑی کامیابی تھی ۔اس شو میں نمائش کنندگان نے شرکاء کی توجہ حاصل کرنے کے لیے صنعت سے وابستہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا، نت نئے تجربے کرتے ہوئے اسکرین کی بہترین عکاسی کی۔
دوسری جانب رواں سال نیشنل ایسوسی ایشن آف براڈکاسٹرز (نیب شو2024) 13 سے 17 اپریل 2024 کو لاس ویگاس، امریکہ میں منعقد ہوگا۔ جس میں دنیا بھر سے مشہور کمپنیوں کے عہدیداران، سکالرز، ادیبوں، صحافیوں اور طلبائسمیت دیگر مکاتب فکر کے لوگ شرکت کریں گے۔ ایک صدی سے نیب شو واحد عالمی ایونٹ رہا ہے جو مواد کی معیشت کو ہوا دیتا ہے۔ ایک ایسی جگہ جو کہانی سنانے کے فن اور کاروبار کو بلند کرنے کے لیے صنعتوں کے اتحاد کو فروغ دیتی ہے۔ ایک ضروری منزل جو اگلی نسل کی ٹیکنالوجی، سوچ کی قیادت اور الہام کا مترادف ہے۔
نیب شو میں سامعین کا حجم اور دائرہ کار ان لوگوں کی عکاسی کرتا ہے جو سب سے زیادہ پرجوش اور خریدنے کے خواہشمند ہیں، جو ایک مضبوط اور نتیجہ خیز پروڈکٹ لانچ اور فروخت کے مواقع پیدا کرتے ہیں۔ ماہر انجینئرز، میگا پروڈیوسرز اور C-Suite فیصلہ سازوں کے متنوع مرکب سے جڑیں جو آپ کے اگلے معاہدے کو تقویت دے سکتے ہیں۔
نیب شو میں، 13-17 اپریل، آپ براڈکاسٹ، میڈیا اور تفریح کے ہزاروں طاقتور خریداروں اور متاثر کن لوگوں تک پہنچیں گے۔ آپ تمام صحیح لوگوں سے ملیں گے اور تیزی سے اسکیلنگ کے لیے اپنے برانڈ کو پوزیشن دیں گے۔ فروخت میں اضافہ، عالمی نمو، گزشتہ سال نیب شو میں دنیا بھر سے میڈیا کے 85 کے قریب نمائندوں نے شرکت کی اور مستقبل کے نشریاتی نظام کی بنیاد رکھی، جسے شرکاء اور سرمایہ کاروں نے بے حد سراہا تھا۔
لیکن دوسری جانب آپ کویہ جان کر حیرت ہوگی کہ اب بھی بہت سارے لوگ اور ادارے ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن کی اہمیت اور افادیت سے اور کسی حد تک اس کی حقیقت کو تسلیم کرنے سے بھی قاصر ہیں۔اس لئے دنیاجس تیزرفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے ہمیں وقت ضائع کیے بغیر ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن کو بھرپور طریقے سے استعمال کرنا ہے۔ ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن کے موثر استعمال کے لیے لازمی شے ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن کے متعلق ٹیکنالوجی اور میڈیم کا بھرپور استعمال ہے جس سے ہم دنیا کے ساتھ ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں۔
اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ٹیکنالوجی سے گھبرانے اور پریشان ہونے کی بجائے اس سے استفادہ کریں۔ ٹیکنالوجی کے درست استعمال اور اس کی افادیت کو فعال بناکر اپنی تخلیقی اور انتظامی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔