Home کھیل دیپیندرا سنگھ کے ایک اوور میں 6 چھکے، دنیا کے تیسرے بیٹسمین بن گئے

دیپیندرا سنگھ کے ایک اوور میں 6 چھکے، دنیا کے تیسرے بیٹسمین بن گئے

Share
Share

الامارات: نیپال کے دیپندرا سنگھ ایری ایک اوور میں 6 چھکے جڑکر دنیا کے تیسرے بیٹر بن گئے۔

نیپال کے دیپندرا سنگھ ایری نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑکر ٹی 20 کرکٹ میں یوراج سنگھ اور کیرون پولارڈ کے ریکارڈ میں ساجھے داری کرلی۔

ایری نے یہ کارنامہ ہفتے کو ایشین مینز پریمیئر کپ میں قطر کیخلاف آخری اوور میں انجام دیا، وہ انٹرنیشنل ٹی 20 میں ایک اوور میں 6 چھکے جڑنے والے دنیا کے تیسرے بیٹر بنے، انھوں نے حریف میڈیم پیسر کامران خان کے اوور میں 36 رنز بنائے ان کی عمدہ کاوش کی بدولت نیپال نے 7 وکٹ پر 210 رنز بنائے۔

ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ہرشل گبز اور امریکا کے جیسکران ملہوترا نے بھی ایک اوور میں 6 چھکے لگائے ہیں۔

Share
Related Articles

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...