Home کھیل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار مچل اسٹارک کا آسٹریلیا واپسی کا فیصلہ

ہیمسٹرنگ انجری کا شکار مچل اسٹارک کا آسٹریلیا واپسی کا فیصلہ

Share
Share

سڈنی: ہیمسٹرنگ انجری کے باعث مچل اسٹارک نے آسٹریلیا واپسی کا فیصلہ کرلیا۔

آئی پی ایل میں انجرڈ ہوجانے والے آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا، انھیں دائیں ہیمسٹرنگ میں تکلیف ہوئی ہے، تاہم ابھی تک انھوں نے بھارتی لیگ سے دستبرداری کا اعلان نہیں کیا ہے، اس کے بعد ان کے سامنے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا مرحلہ بھی درپیش ہے، جس میں انھیں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت بھی سونپی جاسکتی ہے۔

مچل مارش رواں سیزن میں دہلی کیپٹیلز کے لیے تاحال صرف 3 میچز ہی کھیل پائے ہیں، آئی پی ایل فرنچائز سے مشاورت کے بعد سی اے نے انھیں وطن واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، وہ اس سے قبل دہلی کے دو آخری میچز میں ممبئی انڈینز اور لکھنئو سپر جائنٹس کیخلاف شریک نہیں ہوئے تھے،انھوں نے آخری بار 3 اپریل کو وشاکھا پٹنم میں کولکتہ سے میچ میں شرکت کی تھی۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...