Home کھیل فاسٹ بولراحسان اللہ کہنی کی تکلیف کی تشیص کے لئے انگلینڈ روانہ

فاسٹ بولراحسان اللہ کہنی کی تکلیف کی تشیص کے لئے انگلینڈ روانہ

Share
Share

لاہور:قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ خان کہنی کی تکلیف کی تشخیص کیلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نوجوان فاسٹ بولر مانچسٹر پہنچ گئے ہیں، پیر کے روز معروف آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر ایڈم واٹس انکا معائنہ کریں گے۔

سرجن پروفیسر ایڈم واٹس اسپورٹس انجریز (ہاتھ، کلائی کی سرجری، کندھے اور کہنی) میں مہارت رکھتے ہیں۔

ملتان سلطانز کی فرنچائز نے احسان اللہ کے ڈاکٹر سے اپائنٹمنٹ کے سلسلے میں بورڈ کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ احسان اللہ خان کے علاج اور ری ہیب کے تمام اخراجات برداشت کرے گا۔

یاد رہے کہ پروفیسر واٹس کے معائنے کے بعد بورڈ نوجوان فاسٹ بولر کی انجری سے متعلق آگاہ کرے گا۔

Share
Related Articles

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...