Home کھیل انگلش پریمیئرلیگ ،چیلسی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو شکست دے دی

انگلش پریمیئرلیگ ،چیلسی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو شکست دے دی

Share
Share

انگلینڈ:چیلسی کی ٹیم نےانگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے ایک میچ میں ایورٹن کی ٹیم کو با آسانی 0-6 گول سے ہرا دیا،یہ چیلسی کی ٹیم کی ای ایل پی میں 13 ویں فتح ہے۔

انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔

سٹامفورڈ برج لندن میں کھیلے گئے میچ میں چیلسی اور ایورٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں ، جس میں چیلسی کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی ایورٹن کی ٹیم پر حاوی ہوگئی، چیلسی کی طرف سے 13 ویں منٹ میں کول پامر نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی ۔

جس کے بعد 18 ویں اور 29 ویں منٹ میں بھی کول پامر نے نہ صرف مزید دو گول کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ سکور 0-3 کر دیا، 44ویں منٹ میں نکولس جیکسن نے ایک گول کر کے مقابلہ 0-4 کر دیا ،یوں میچ کے پہلے ہاف پر چیلسی کی ٹیم کو ایورٹن کے خلاف 0-4 گول کی برتری تھی۔

 

دوسرے ہاف میں بھی چیلسی کی ٹیم چھائی رہی ،کول پامر نے 64 ویں منٹ پر ملنے والی پنالٹی کک پر ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری کو بڑھاتے ہوئے 0-5 کر دیا۔

میچ کے اختتامی لمحات میں 90 ویں منٹ پر الفی فلکرسٹ نے ایک گول کر کے مقابلہ 0-6 کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا اور یوں چیلسی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کی ٹیم کو بآسانی 0-6 سے ہرا دیا۔

 

یہ چیلسی کی انگلش پریمیئر لیگ میں 13 ویں فتح ہے اور وہ 47 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر نویں پوزیشن پر ہے۔

خیال رہے کہ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم ترقی پاکر سب سے زیادہ 73 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئی ہے، آرسنل اور لیورپول کی ٹیمیں 71 ، 71پوائنٹس کے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...