Home سیاست بشریٰ بی بی کا شفا انٹرنیشنل اسپتال میں میڈیکل چیک اپ مکمل

بشریٰ بی بی کا شفا انٹرنیشنل اسپتال میں میڈیکل چیک اپ مکمل

Share
Share

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا شفا انٹرنیشنل اسپتال میں میڈیکل چیک اپ مکمل کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا بھی اسپتال میں موجود تھے جبکہ میڈیکل روم کے اندر اور باہر پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی۔

بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کے دوران اسپتال انتطامیہ کی جانب سے دیگر افراد کا داخلہ محدود کردیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی وکیل انتظار پنجوتھا کے مطابق ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں، اب رپورٹس کا انتظارہے ۔

قبل ازیں بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں بتایا تھا کہ بشریٰ بی بی کی شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنے کے دوران انڈوسکوپی کروائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران احتساب عدالت بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے دونوں کا طبی معائنہ کروانے کا حکم دیا تھا۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...