Home کھیل پانچواں ٹی ٹوئنٹی:،پاکستان کا نیوزی لینڈ کو 179 رنز کا ہدف

پانچواں ٹی ٹوئنٹی:،پاکستان کا نیوزی لینڈ کو 179 رنز کا ہدف

Share
Share

لاہور: پانچ میچوں پر مشتمل سیرز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔
سیریز میں کیوی ٹیم کو 1-2 سے برتری حاصل ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

پاکستان ٹیم آج کے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ کیوی ٹیم کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز ہوں گی۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، عثمان خان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد عامر شامل ہیں ۔

نیوزی لینڈ: مائیکل بریسویل (کپتان)، ٹام بلنڈل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، زیک فولکس، کول میک کونچی، جیمز نیشم، ول اوورکے، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، ایش سودھی شامل ہیں ۔

Share
Related Articles

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...