Home کھیل آئی پی ایل، تماشائی کوچھکا پکڑنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی ،منہ پر گیند لگنے سے زخمی

آئی پی ایل، تماشائی کوچھکا پکڑنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی ،منہ پر گیند لگنے سے زخمی

Share
Share

نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران ٹم ڈیوڈ کے چھکے سے اسٹینڈ میں موجود تماشائی منہ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگیا۔

ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں اتوار کو ممبئی انڈینز اور دہلی کیپیٹلز کے میچ کے دوران اسٹینڈ میں موجود ایک تماشائی نے ممبئی انڈینز کے بیٹسمین ٹم ڈیوڈ کی جانب سے لگایا گیا چھکا کیچ کرنے کی کوشش کی جو اسکو مہنگی پڑگئی۔

گیند کو اپنی طرف آتا دیکھ کر تماشائی نے کیچ لینے کی کوشش کی لیکن گیند اسکے ہاتھوں میں آنے کے بجائے سیدھی چہرے پر جا لگی جس سے اسکا خون بہنا شروع ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تماشائی نے اپنے چہرے کو اپنے ہاتھوں سے ڈھانپ رکھا ہے اور سیکیورٹی گارڈز اسے طبی امداد کیلئے لے جارے ہیں۔

Share
Related Articles

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...