Home کھیل اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ،پاکستان اور جاپان 11 مئی کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ،پاکستان اور جاپان 11 مئی کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے

Share
Share

لاہور: پاکستان اور جاپان کے مابین اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل گیارہ مئی کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان ہاکی ٹیم اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں اپنا آخری پول میچ جمعہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

ادھر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ورلڈکپ کی تیاریوں کے لیے پچیس جون سے نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کا اعلان کردیا۔ یہ چیمپئن شپ راولپنڈی میں ہوگی۔

صدر پی ایچ ایف طارق حسین بگٹی کے مطابق سینئر کے ساتھ ہماری فوکس نئے لڑکوں کی تلاش پر بھی ہے اور جونیئر سطح پر اگلے سال شیڈول جونیئر ورلڈکپ کے لیے ہم نے بھرپور پلاننگ کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل جونیئر چیمپئن شپ میں ملنے والے ٹیلنٹ کو بہترین کوچنگ کے ساتھ بیرون ملک زیادہ سے زیادہ ٹورز کرائےجائیں گے۔

طارق حسین بگٹی نے کہا پاکستان سینئر ٹیم نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین پرفارمنس دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ اگر کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی ہوتو یہ بہت آگے جاسکتےہیں، پی ایچ ایف کے فنڈز کے لیے وزیر اعظم سے درخواست کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بطور صدر پی ایچ ایف اس بات کو یقین بنانے کی کوشش کروں گاکہ کھلاڑیوں کے ڈیلی الاونسز سمیت تمام ایشوز کو حل کرسکوں۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...