Home کھیل ‎ٹی 20 سیریز،آئرلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو پہلے میچ میں شکست

‎ٹی 20 سیریز،آئرلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو پہلے میچ میں شکست

Share
Share

ڈبلن:  پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

آئرش ٹیم نے 183 رنز کا ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، اینڈی بالبرینی نے 77 رنز کیساتھ نمایاں رہے، ہیری ٹیکٹر 36، جورج ڈوکریل 24، کپتان پال اسٹرلنگ 8 اور لورکن ٹکر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، عماد وسیم اور نسیم شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں ہونیوالی پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز کے پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان پال سٹرلنگ نے ٹاس جیت کر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

قبل ازیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 57 اور صائم ایوب 45 رنز کیساتھ نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان ایک، فخر زمان 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ اعظم خان اور شاداب خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...