Home نیوز پاکستان ‎پنجاب میں تندوری روٹی 25 اور چپاتی کی 15 روپے میں فروخت ہوگی،حکم نامہ جاری

‎پنجاب میں تندوری روٹی 25 اور چپاتی کی 15 روپے میں فروخت ہوگی،حکم نامہ جاری

Share
Share

لاہور: ضلعی انتظامیہ نے تندوری روٹی کی قیمت 25 جبکہ چپاتی کی قیمت 15 روپے مقرر کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا، جس پر فوری اطلاق ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے  نان بائی ایسوسی ایشن سے مذاکرات کیے جو کاماب ہوگئے۔ مذاکرات کی کامیابی کے بعد تندور مالکان نے روٹی کی قیمت 1 روپے کم کر کے 15 روپے جبکہ نان 25 روپے میں فروخت کرنے کا اعلان کیا۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ روٹی کی نئی قیمت پر فوری اطلاق ہوگا، گندم کی فراوانی اور آٹے کی کم ہوتی قیمت کے پیش نظر قیمت کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور نان بائی ایسوسی ایشن سے روٹی کی نئی قیمت پر اتقاق رائے بھی ہوگیا۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ شہری روٹی کی قیمت کی شکایت وزیر اعلیٰ پنجاب ہیلپ لائن 080002345 پر درج کرواسکتے ہیں۔

اس سے قبل پنجاب حکومت کی ترجمان اعظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ آٹے کے بیس کلو کے تھیلے کی قیمت 1 ہزار روپے کم ہوئی تو پھر روٹی کی قیمت بھی کم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کو ہر صورت ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا ہے جس کے لیے کام کررہے ہیں، حکومت کو اپنا کام کرنے دیں اور اداروں کو انتظامی معاملات میں روڑے اٹکانے سے گریز کرنا چایے اور کام نہ کرنے والے صرف کردار کشی کرنا جانتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت پہلے کم کی تو کے پی حکومت نے بھی 15 روپے کرنے کا اعلان کیا مگر میں دعوے کے ساتھ کہتی ہوں کہ پورے صوبے میں کہیں بھی 15 روپے میں روٹی فروخت نہیں کی جارہی اور نہ ہی اس فیصلے پر عملدرآمد ہوا ہے۔

انہوں نے کہ کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ صوبے میں ہر حال میں مہنگائی کو کم کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...