Home کھیل سعودی عرب کاٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بڑا اعلان

سعودی عرب کاٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بڑا اعلان

Share
Share

کراچی: سعودی عرب نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کی صورت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئندہ سال حج پر شاہی مہمان بنانے کا اعلان کردیا۔

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے آغاز پر اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سعودی سفیر نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم انشاء اللہ ورلڈ کپ جیتے گی، انہوں نے پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیت گئی تو سعودی عرب حج 2025 میں ان کی میزبانی کرے گا۔

سعودی سفیر نے یہ بھی کہا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستانی اپنی ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے کا جشن منائیں گے۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 6 جون کو ڈلاس میں میزبان ٹیم امریکہ کے خلاف میچ سے کرے گی۔

اس کے بعد 9، 11 اور 16 جون کو بالترتیب بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف میچز کھیلے گی۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...