Home کھیل ‎ٹی ٹو20 ورلڈ کپ،آئرلینڈ کا بھارت کو جیت کے لئے 97 رنز کا ہدف

‎ٹی ٹو20 ورلڈ کپ،آئرلینڈ کا بھارت کو جیت کے لئے 97 رنز کا ہدف

Share
Share

نیویارک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم نے بھارت کو جیت کیلیے 97 رنز کا آسان ہدف دے دیا۔

دونوں ٹیمیں نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں، بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ جو بھارتی ٹیم کے لیے اچھا ثابت ہوا۔

آئرش بلے باز بھارتی بولرز کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16 اوورز میں 96 رنز بنائے اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

گیرتھ ڈیلانی 26 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ ہاردک پانڈیا نے تین، ارشدیپ سنگھ اور بمرا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ سراج اور اکسر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنل میں اعداد و شمار کا جائزہ لیں تو دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کُل 8 میچز ہوچکے ہیں جس میں بھارتی ٹیم 7 میچ جیت کر حاوی رہی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ منسوخ رہا۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک بار آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی ہے۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...