Home کھیل کوہلی، روہت کو اپنا بھائی سمجھو، شاہین سے بھارتی مداحوں کی گپ شپ

کوہلی، روہت کو اپنا بھائی سمجھو، شاہین سے بھارتی مداحوں کی گپ شپ

Share
Share

نیویارک:قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو نیویارک میں بھارتی شائقین نے گھیر لیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین آفریدی ہوٹل کے باہر انڈین فینز کے درمیان موجود ہیں، جہاں وہ ان سے گپ شپ کرتے بھی دیکھائی دے رہے ہیں۔

فینز میں سے ایک شائق یہ کہتا سنائی دے رہا ہے کہ آپکی وجہ سے یہاں میچ دیکھنے آیا، روہت اور ویرات کو اپنا دوست سمجھو! انہیں بلکل اچھی بالنگ نہیں کرنی ہے۔

بھارتی مداح شاہین کیساتھ ہنسی مذاق کرتے نظر آئے جس پر کرکٹر نے بھی انہیں جواب دیئے جبکہ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنوائیں۔

خیال رہے کہ روایتی بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں کل 9 جون کو نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

Share
Related Articles

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...