Home کھیل ٹی 20 ورلڈ کپ،جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

ٹی 20 ورلڈ کپ،جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

Share
Share

نیویارک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 16 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہوا، جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

نیدر لینڈز کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے، سائبرینڈ اینجلبرچٹ 40 اور لوگن وین بیک 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ساؤتھ افریقہ کی جانب سے اوٹنیل بارٹ مین نے 4، اینریچ نورٹجے اور مارکو جانسن نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیم 12 سکور پر 4 وکٹیں گنوا بیٹھی، اس کے بعد ٹرسٹن اسٹبس نے 33 اور ڈیوڈ ملر نے ناٹ آؤٹ 59 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح یاب کیا۔

Share
Related Articles

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...