Home سیاست ‎لکی مروت بارودی سرنگ دھماکے کے شہدا کی نماز جنازہ ادا

‎لکی مروت بارودی سرنگ دھماکے کے شہدا کی نماز جنازہ ادا

Share
Share

راولپنڈی :خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم دھماکاکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 جوانوں کی نمازجنازہ اداکردی گئی بنوں میں نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے جہاں انھیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

ضلع لکی مروت میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نمازجنازہ اداکردی گئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق گزشتہ روز ضلع لکی مروت میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد فراز الیاس،صوبیدار میجر محمد نذیر ، لانس نائیک محمد انور ، لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللہ، سپاہی منظور حسین، سپاہی راشد محمودکی نماز جنازہ بنوں میں ادا کر دی گئی ۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور حاضر سروس افسران،جوانوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔نمازجنازہ ادائیگی کے بعد شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے جہاں انھیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف،وزیراطلاعات عطاتارڑ سمیت عسکری حکام عوام کی بڑی تعداد نے لکی مروت میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے شہید کیپٹن فراز الیاس کے لاہو رمیں جنازے میں شرکت کی ۔

وزیراعظم نے شہید کے جنازنے کو کاندھا بھی دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ وطن کی خاطر جان دینے والوں کی قربانیاں فراموش نہیں کرسکتے ارض پاک سے دہشتگردوں کوختم کرکے دم لیں گے ۔

Share
Related Articles

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکرچوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ

مظفرآباد : مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر...

جماعت اسلامی کا آئی پی پیز کے معاملے پر 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی:آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے 29جنوری کو ملک...

بینچز اختیارات کیس، ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد:بینچز اختیارات کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے...