Home Uncategorized بھارتی اداکارہ دگنگنا سوریا ونشی کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج

بھارتی اداکارہ دگنگنا سوریا ونشی کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج

Share
Share

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکار دگنگنا سوریا ونشی کے خلاف فراڈ اور جعلسازی کی شکایت پولیس میں درج کرائی گئی ہے۔

زینت امان کی ڈیبیو ویب سیریز ’شو اسٹاپر‘ کے میکرز نے اداکارہ پر بھتہ خوری اور دھمکیاں دینے کے الزامات بھی لگائے ہیں۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق دگنگنا سوریا ونشی نے ویب سیریز میکرز کو جھانسہ دیا کہ ان کے انڈسٹری کے سپر اسٹارز اکشے کمار، شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں اور وہ انہیں ویب سیریز میں لاسکتی ہیں۔

شو ڈائریکٹر کے مطابق اداکارہ نے وہ آئی پیڈ بھی ہتھیا لیا جس میں ویب سیریز کی 16 قسطیں تھیں اور اسے واپس نہیں کیا۔

پولیس کو درج شکایت کے مطابق دگنگنا سوریاونشی نے مبینہ طور پر اکشے کمار سے ملاقات کیلئے چھ کروڑ روپے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...