Home نیوز پاکستان پاکستان سے حلال گوشت کی برآمدات میں 141 ملین ڈالرز کا اضافہ

پاکستان سے حلال گوشت کی برآمدات میں 141 ملین ڈالرز کا اضافہ

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان سے حلال کی گوشت کی برآمدات میں 141 ملین ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں وزارت تجارت نے تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ 5 برسوں میں حلال گوشت کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، 2019-20 میں حلال گوشت کی برآمدات 311 ملین ڈالرز تھیں۔

وزارت تجارت کے مطانق 2022-23 میں حلال گوشت کی برآمدات 432 ملین ڈالرز رہیں، رواں سال پاکستان نے 452 ملین ڈالرز کا حلال گوشت برآمد کیا ہے۔

وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ 2019-20 میں پروسیسڈ غذائی مصنوعات کی برآمدات 329 ملین ڈالرز تھیں، اسی طرح 2022-23 میں 599 ملین ڈالرز کی پروسسڈ غذائی مصنوعات برآمد ہوئیں، رواں سال 452 ملین ڈالرز کی پروسیسڈ غذائی مصنوعات برآمد ہوئی ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...