Home سیاست اسد قیصر کا بجٹ سے نکالی گئی سکیمیں دوبارہ شامل کرنے کا مطالبہ

اسد قیصر کا بجٹ سے نکالی گئی سکیمیں دوبارہ شامل کرنے کا مطالبہ

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ افسوس ہے کل لکی مروت میں فوجی قافلے پر حملہ ہوا، ہمارے جوان شہید ہوئے ہیں، ہم شہدا کے لئے دعا کرتے ہیں۔

اسد قیصر و دیگر پی ٹی آئی ارکان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں، جن کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، خیبرپختونخوا کے 91 پراجیکٹ وفاقی حکومت نے نکال دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سمال ڈیمز سمیت کالجز، یونیورسٹیز سمیت دیگر پراجیکٹ کو بجٹ سے نکال دیا گیا ہے، ہم آج احتجاجاً آئے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ جو سکیمیں نکالی گئی ہیں انہیں شامل کیا جائے۔

سابق سپیکر نے کہا کہ صوبے کی ترقی کے لئے یہ بہت ضروری ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ جو 91 منصوبے نکالے گئے ہیں ان کو دوبارہ شامل کیا جائے، جو تین فیصد دینے کا وعدہ کیا تھا وہ بھی مکمل کئے جائیں، تحریک انصاف کو مینڈیٹ ملنے کا انتقام لیا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...