Home Uncategorized ‎افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ لاپتا، تلاش جاری

‎افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ لاپتا، تلاش جاری

Share
Share

لیلونگ وے: افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کے لاپتا طیارے کی تلاش جاری ہے۔طیارے میں ملاوی کے نائب صدر ساوٴلوس کلاوٴس سمیت 10 افراد سوار ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نائب صدر کو ساوٴلوس کلاوٴس کو دارالحکومت لیلونگوے سے لے جانے والا طیارہ اڑان کے کچھ دیر بعد ریڈار سے غائب ہوا۔ طیارے میں نائب صدر سمیت 10 افراد سوار ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق طیارے میں ملاوی کے نائب صدر ساوٴلوس کلاوٴس سمیت 10 افراد سوار ہیں۔

ملاوی کے صدرلازراس چکویرا نے بیان میں کہا کہ نائب صدر کے طیارے کی تلاش جاری ہے۔ طیارہ کو موزوزو ائیرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا تاہم خراب موسم اور حد نگاہ کم ہونے پر طیارے کو واپس دارالحکومت آنے کے احکامات دئیے گئے تھے۔ ریسیکو ٹیمیں طیارے کے لاپتا ہونے والے ممکنہ علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔

نائب صدر کا طیارہ لاپتا ہونے کے بعد ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے بہاماس کے لیے فضائی سفر بھی منسوخ کردیا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...