Home سیاست ‎وزیر خزانہ رواں مالی سال کا اقتصادی سروے آج پیش کریں گے

‎وزیر خزانہ رواں مالی سال کا اقتصادی سروے آج پیش کریں گے

Share
Share

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب رواں مالی سال کا اقتصادی سروے آج پیش کریں گے۔

اقتصادی سروے آج شام ساڑھے 5 بجے پیش کیا جائے گا، رواں مالی سال اہم معاشی اعشاریوں کا ہدف حاصل نہیں ہوسکا، مالیاتی خسارہ ہدف سے تقریباً 20 فیصد زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی ہدف سے 3.5 فیصد زائد رہی، مہنگائی کا ہدف 21 فیصد تھا، اوسطاً مہنگائی 24.5 فیصد ریکارڈ ہوئی، ٹیکس محصولات میں 30.8 فیصد، برآمدات 10.6 فیصد بڑھیں جبکہ درآمدات میں 2.4 فیصد کمی ہوئی، بیرونی سرمایہ کاری میں 8.1 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

سروے میں کہا گیا کہ رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا، زرعی شعبے کی گروتھ 6.25 فیصد، صنعتوں کی گروتھ 1.21 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...