Home کھیل ‎آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان اور کینیڈا کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی

‎آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان اور کینیڈا کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی

Share
Share

نیویارک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے 22 ویں میچ میں پاکستان اور کینیڈا کی ٹیمیں نیویارک کے نساوٴ کاوٴنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں آج آمنے سامنے ہوں گی۔

بھارت سے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا میچ ہارنے کے بعد قومی ٹیم آج کمزور کینیڈا کیخلاف زور آزمائے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں پاکستان اور کینیڈا کی ٹیمیں نیویارک کے نساوٴ کاوٴنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی، پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔

امریکا اور بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کی سپر 8 مرحلے میں رسائی مشکل نظر آتی ہے، دو میچ ہارنے کے بعد پاکستان کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کیلئے اب دوسری ٹیموں پر انحصار کرنا ہو گا، پاکستان کو رسائی کیلئے بقیہ دو میچ جیتنا اور امریکا کا دونوں میچ ہارنا لازمی ہے۔

پاکستان کو اگلے دو میچز کینیڈا اور آئرلینڈ کیخلاف کھیلنا ہیں جبکہ امریکا کو بھارت اور آئرلینڈ سے مقابلہ کرنا ہے، میزبان اگر ایک میچ اور جیت گیا تو وہ سپر 8 کیلئے کوالیفائی کر لے گا، امریکا کیخلاف آئرلینڈ اور بھارت کی فتح کی صورت میں پاکستان کا آئرلینڈ کیخلاف میچ ناک آؤٹ ہو گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد پاکستانی شائقین شدید مایوسی کا شکار ہیں، شائقین کا کہنا ہے بھارتی باوٴلرز نے پاکستانی بیٹرز کو چاروں شانے چت کر دیا، ٹیم کی کارکردگی صفر ہے اور مراعات کا کوئی حساب نہیں۔

Share
Related Articles

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...