Home سیاست ‎چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا اسلام آباد کے الیکشن ٹربیونل تبدیلی پر اظہار برہمی

‎چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا اسلام آباد کے الیکشن ٹربیونل تبدیلی پر اظہار برہمی

Share
Share

اسلام آباد:چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے الیکشن ٹربیونل تبدیلی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ٹربیونل کو تبدیل کیوں کیا ہے؟ سرکار مجھے سمجھائے سال پہلے یہ ترمیم ختم کی اب پھر آرڈیننس کے ذریعے لے آئے ہیں۔

ہائیکورٹ میں الیکشن ترمیمی آرڈیننس اور الیکشن کمیشن میں ٹربیونل تبدیلی سے متعلق جاری کارروائی کے خلاف پی ٹی ا?ئی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے موٴقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹربیونل نے لیگی ایم این ایز کو وقت دیا، لیکن انہوں نے ٹربیونل میں کوئی جواب تک جمع نہیں کروایا۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ٹربیونل کو تبدیل کیوں کیا ہے؟ سرکار مجھے سمجھائے سال پہلے یہ ترمیم ختم کی اب پھر آرڈیننس کے ذریعے لے آئے ہیں ، قائم مقام صدر کیسے آرڈیننس جاری کرسکتا ہے، کیا ایمرجنسی تھی کہ رات و رات آرڈیننس آگیا، سسٹم کو سسٹم رہنے دیں۔

شعیب شاہین نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کریں گے، عدالت کے پاس جو درخواست زیر سماعت ہے اس پر نشستوں کو برقرار کردیں ، آج تک جو کچھ ہوا ہے اس تک برقرار رکھ دیں۔

علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج ہم آٹھ فروری کی پوزیشن پر واپس چلے گئے ہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل الیکشن کمیشن سے کہا کہ ٹربیونل مجھ سے مشاورت کے بعد بنائے گئے ہیں، میں نے نام تجویز کئے منظوری تو آپ نے دی تھی، پھر اب ٹربیونل کا جج تبدیل کرنے کی کیا ضرورت تھی، الیکشن کمیشن کے پاس ریکارڈ منگوانے کا کیا اختیار تھا ؟ جج تبدیلی کی درخواستیں ہمارے پاس بھی آتی ہیں ہم تو ریکارڈ نہیں منگواتے ، آپ کو جوابدہ ہونا ہے، ہم نے عزت دی کہ آئینی باڈی ہے اس لیے دو دن کا وقت دیا، کیا نئے جج کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے؟

عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی جو ٹریبیونل بنایا ہے کیا اسلام آباد کے لئے ہے ؟

وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ سات جون کو نوٹس ہو چکا ابھی میرے پاس نہیں ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کا نوٹیفکیشن آپ کے پاس نہیں تو پھر میڈیا کے پاس کیسے چلے گئے، الیکٹرانک میڈیا کو نئے ٹربیونل کی تشکیل کا کیسے معلوم ہوا، آپ غلط کررہے ہیں ایسا نہ کریں، سوچ سمجھ کے جواب دیجئے گا ، اس کیس کو آج ہی دو بجے سنیں گے، آپ سوچ لیں آپ نے کیا کرنا ہے، آپ نے جو ٹرانسفر کے احکامات جاری کئے ہیں وہ قانونی طور برقرار نہیں رہ سکتا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...