Home Uncategorized میرا کا چہرہ ہزاروں کہانیاں سناتا ہے، فلم میکرثاقب ملک

میرا کا چہرہ ہزاروں کہانیاں سناتا ہے، فلم میکرثاقب ملک

Share
Share

کراچی: مشہور فلم میکر ثاقب ملک کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا کا چہرہ ہزاروں کہانیاں سناتا ہے۔

اداکارہ میرا کی 2019 کی ہٹ پاکستانی فلم ‘ باجی ‘ کے ڈائریکٹر اور فلم میکر ثاقب ملک نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ ‘ باجی’ میں اداکارہ میرا کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شاندار رہا۔ لوگوں نے بہت سی افواہیں پھیلائیں، میرا کے بارے میں بہت سی باتیں کی گئیں لیکن فلم بنی بھی اور کامیاب بھی ہوئی۔

ثاقب ملک نے اداکارہ میرا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرا اپنے چہرے کے ذریعے عمدگی سے جذبات کا اظہار کرنا جانتی ہیں۔ ان کا چہرہ ایک ہزار کہانیاں سناتا ہے۔ جب کیمرے میں میرا بہت شاندار ہوتی ہیں تاہم بہت سے لوگ ان کے بارے میں باتیں کرنے کو تیار بیٹھے ہوتے ہیں۔

میرا کی کمزوریوں سے متعلق فلم میکر کا کہنا تھا کہ میرا بہت جلدی لوگوں کی باتوں میں آجاتی ہیں اور وہ توہم پرست بھی ہیں۔ اس کے باوجود میرا بہت محنتی ہیں اور اپنے کام سے لگاؤ رکھتی ہیں۔ میں دوبارہ بھی میرا کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...