Home نیوز پاکستان سوات میں رکشہ کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

سوات میں رکشہ کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

Share
Share

مٹہ سوات کے علاقے کالاکوٹ میں رکشہ گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رکشہ بے قابو ہوکر کھائی میں گرا جس سے اس میں آگ لگ گئی اور سوار افراد جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔ مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا جبکہ ریسکیو اہلکاروں اور مقامی پولیس نے زخمیوں اور لاشوں کو مٹہ اسپتال منتقل کیا۔

رکشہ بونیر سے سوات آرہا تھا۔ جاں بحق اور زخمیوں میں ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے اسکول کے طلباء اور خواتین بھی شامل ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...