Home کھیل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، کینیڈا کا پاکستان کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، کینیڈا کا پاکستان کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف

Share
Share

نیو یارک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پاکستان کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیویارک میں کھیلے جا رہے میگا ایونٹ کے 22 ویں میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 106 رنز بنائے۔

کینیڈا کی جانب سے ایرون جانسن 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سعد بن ظفر 10، نونیت دھلیوال 4، پراگت سنگھ اور شریاس مووا 2، 2، نکلس کرٹن 1 اور رووندرپال سنگھ 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کلیم ثناء 13 اور ڈِلن ہیلیگر 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

Share
Related Articles

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...