Home سیاست وزیراعظم کی ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظرملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم سے کم کرنے اور بجلی چوری کے خلاف مہم میں صوبائی حکومتوں کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی لوڈ شیڈنگ، بجلی چوری کی روک تھام اورتوانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی عدم فراہمی سے متعلق شکایت کے بروقت اندراج کے لیے تقسیم کار کمپنیوں میں صارفین کی سہولت کے مؤثر اور متحرک نظام قائم کیے جائیں، بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظرملک میں کم سے کم لوڈ شیڈنگ کی جائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نئے ٹرانسفارمرز کی خریداری صرف اور صرف بین الاقوامی معیار کی خصوصیات کے مطابق ہو۔ وزیر اعظم نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے عالمی سطح پر رائج جدید نظام سے استفادہ کیا جائے۔

وزیراعظم کی صوبائی حکومتوں کو انسداد بجلی چوری مہم میں بھرپور ساتھ دینے اور بجلی چوروں کو قرار واقعی سزائیں دینے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے بجلی لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کے سدباب کی سختی سے ہدایات جاری کیں۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یکم اپریل سے 30 مئی تک بجلی چوروں کے خلاف 134 مقدمات درج کیے گئے اور بجلی چوری میں ملوث 90 ملازمین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی تنظیم نو کے عمل میں اب تک کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے سلسلے میں آئندہ سال کے ترقیاتی بجٹ میں 124611 ٹرانسفارمرز کی میٹرنگ کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے آئیسکو کے ایک تہائی صارفین اسمارٹ میٹرزپرمنتقل کیے جارہے ہیں۔

بعد ازاں وزیراعظم کوبتایا گیا کہ اس منصوبے کا دائرہ کار ملک کے دیگر علاقوں تک بڑھایا جائے گا، بہترریکوری والےعلاقے لوڈشیڈنگ فری، جبکہ بجلی محکموں کے نادہندہ اور بجلی چوری کے علاقوں میں صرف جزوی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو انسداد بجلی چوری مہم کی اب تک کی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...