Home سیاست حکومت وقت کی فرعون ، معیشت تباہ کر دی،عمر ایوب

حکومت وقت کی فرعون ، معیشت تباہ کر دی،عمر ایوب

Share
Share

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت نے معیشت تباہ کر دی ہے، کئی اعداد و شمار مصنوعی طور پر بڑھائے۔

اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ آئندہ مالی سال بھی گروتھ ریٹ نیچے جائے گی، ملکی تاریخ میں کم ترین سرمایہ کاری ہوئی ہے، زراعت سے متعلق حکومتی دعوے غلط ہیں، گندم کی فصل تباہ ہوگئی لوگ بیچ نہیں پا رہے، بمپر کراپ حکومت اور کسانوں کو فائدہ نہیں دے رہی۔

عمر ایوب نے کہا کہ اب چاول کا بھی بحران آئے گا، ایران سے پٹرول سمگلنگ کی جگہ چاول سمگل ہوگا، انہوں نے کہا کہ افراط زر میں کمی نہیں آئی مزید بڑھی ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں مگر عوام کوفائدہ نہیں مل رہا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت نے ڈالر کو مصنوعی طور پر 275 پر رکھا ہوا ہے، اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوں گی، حکومت نے درآمدات کو محدود رکھا ہے جس سے بجلی کا بحران ہے، لوڈشیڈنگ بجلی چوری کی وجہ سے نہیں بجلی پیدا نہ کرنے کی وجہ سے ہو رہی ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت وقت کی فرعون ہے، پنجاب میں ہتک عزت قانون کی شدید مذمت کرتے ہیں، پنجاب میں ہتک عزت قانون آزادی صحافت کیلئے زہر قاتل ہے، سوشل میڈیا پر فائر والز لگا کر آزادی صحافت کو روک رہے ہیں۔

Share
Related Articles

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکرچوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ

مظفرآباد : مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر...

جماعت اسلامی کا آئی پی پیز کے معاملے پر 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی:آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے 29جنوری کو ملک...

بینچز اختیارات کیس، ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد:بینچز اختیارات کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے...