Home نیوز پاکستان آئی ایم ایف کانئے مالی سال کے بجٹ پر اطمینان کا اظہار

آئی ایم ایف کانئے مالی سال کے بجٹ پر اطمینان کا اظہار

Share
Share

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے نئے مالی سال کے بجٹ پر اطمینان کا اظہار کردیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجٹ میں تمام ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ میں 3 ہزار ارب روپے سے زائد کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز ہے۔ ٹیکس نیٹ میں توسیع کیلئے ایف بی آر کی انفورسمنٹ کو بڑھایا گیا۔

آئندہ مالی سال 3 ہزار 800 ارب روپے سے زائد ٹیکس محصولات حاصل کیے جائیں گے۔ حکومت کا آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پر عملدرآمد سے نیا پروگرام جلد طے ہونے اور آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جون میں طے پانے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے مطالبے پر تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو عالمی معیار کے مطابق کردیا گیا۔ آئی ایم ایف کی تجویز پر ٹیکس چوری روکنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ توانائی کی سبسڈیز محدود کر کے صارفین سے مکمل پیداواری لاگت وصول کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ائندہ مالی سال حکومتی بجلی کمپنیوں کی نجکاری اور پاور سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کیا جائے گا جبکہ حکومتی کمپنیوں کی نجکاری کو تیز کیا جائے گا۔ حکومتی کمپنیوں کو دوست عرب ممالک کی حکومتی کمپنیوں کے سپرد کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سیاسی جماعتیں آئی ایم ایف پروگرام پر سیاست نہیں کریں گی اور صوبائی حکومتیں بھی نئے پروگرام پر مکمل عملدرآمد کریں گی۔

Share
Related Articles

اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن، آئی سی سی سے خصوصی پاسسز کی جگہ ریونیو لیں گے ،محسن نقوی

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا...

پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون کے بیٹے کابیان سامنے آگیا

کراچی: شہر قائد کراچی کے نوجوان کی محبت میں مبتلا ہوکر پاکستان...

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 10 خوارجی جہنم واصل

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جنوری کو خیبر پختونخوا میں مختلف...

سندھ حکومت کا پانچ فروری کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی:سندھ حکومت نے پانچ فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت...