Home نیوز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی،100 انڈیکس دوبارہ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبورکرگیا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی،100 انڈیکس دوبارہ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبورکرگیا

Share
Share

کراچی: وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے اگلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے جس کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس دوبارہ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، سٹاک مارکیٹ میں 1945 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 74 ہزار 742 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 208 پوائنٹس اضافے کیساتھ 72 ہزار 797 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Share
Related Articles

عیدالفطرکا چاند کب نظر آئے گا؟ ماہرین فلکیات نے تاریخ بتا دی

کراچی: عوام ماہ رمضان 1446ھ کی برکات سے فیض یاب ہورہے ہیں،...

ملک بھر کے لئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی

اسلام آباد نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر...

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی اتحاد ناگزیر ہے،آرمی چیف

راولپنڈی:پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ملٹری ٹرائل کیس،مارشل لا کے اقدام کی توثیق میں عدلیہ کا بھی کردار ہے، آئینی بینچ

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی...