Home کھیل قومی کرکٹ ٹیم اپنا آخری میچ آج آئرلینڈ کیخلاف کھیلے گی

قومی کرکٹ ٹیم اپنا آخری میچ آج آئرلینڈ کیخلاف کھیلے گی

Share
Share

لاوٴڈرہل : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کا سفر تمام ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم اپنا آخری میچ آج آئرلینڈ کیخلاف کھیلے گی، بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 36 ویں میچ میں پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں امریکی ریاست فلوریڈا کے سنٹرل برووارڈ ریجنل پارک کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔

یادرہے کہ 2 روز قبل آئر لینڈ اور امریکا کا میچ امریکی ریاست فلوریڈا کے سنٹرل برووارڈ ریجنل پارک کرکٹ سٹیڈیم میں ہی ہونا تھا لیکن بارش کے باعث میچ منسوخ کر دیا گیا۔

میچ منسوخ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا، امریکا کو پوائنٹ ملنے کے بعد پاکستان کا ورلڈکپ میں سفر تمام ہو گیا، آج آئرلینڈ کے ساتھ میچ سے پاکستان کی پوزیشن کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

گروپ اے میں سے بھارت اور امریکا کی ٹیموں نے سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا، پاکستانی ٹیم پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے میں جگہ نہیں بنا سکی، قومی ٹیم نے 2007ء اور 2009ء کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی۔

2010ء اور 2012ء کے ورلڈ کپ میں بھی پاکستان نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، 2021ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے سیمی فائنل اور 2022ء کے ورلڈ کپ میں فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

Share
Related Articles

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...