Home سیاست سکیورٹی پلان پر عمل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں،محسن نقوی

سکیورٹی پلان پر عمل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں،محسن نقوی

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کے لئے متعلقہ ادارے قریبی رابطہ رکھیں، سکیورٹی پلان پر عمل میں کسی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں غیر ملکیوں خصوصاً چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بھی غور کیا گیا اور وفاقی وزیر داخلہ نے سکیورٹی پلان کے ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیر داخلہ کو وزارت داخلہ سمیت متعلقہ اداروں کی جانب سے سکیورٹی پلان اور مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا ہے کہ وضع کردہ پلان کی ہر سطح پر باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے، ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کے لئے متعلقہ ادارے قریبی رابطہ رکھیں، سکیورٹی پلان پر عمل میں کسی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا، سربراہ نیکٹا محمد طاہر رائے، کوآرڈی نیٹر نیشنل ایکشن پلان، متعلقہ اداروں اور وزارت داخلہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...