Home سیاست پی ٹی آئی کے 4 رہنماوٴں کو نظر بند کرنے کے احکامات جاری

پی ٹی آئی کے 4 رہنماوٴں کو نظر بند کرنے کے احکامات جاری

Share
Share

راولپنڈی:ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقارچیمہ نے پی ٹی آئی کے 4 رہنماوٴں کو نظر بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

ڈی سی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 15 روزہ نظر بندی کے احکامات 3 ایم پی او کے تحت جاری کئے گئے۔

شہریار ریاض، کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر راجہ، چوہدری امیر افضل اور تیمور مسعود اکبر کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنماوٴں کی نظر بندی کی سفارش محکمہ پولیس نے کی تھی جس کی توثیق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے 20جون کی میٹنگ میں کی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ نے آج الیکشن کمیشن کے خلاف پیدل مارچ کرنا ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

Share
Related Articles

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکرچوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ

مظفرآباد : مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر...

جماعت اسلامی کا آئی پی پیز کے معاملے پر 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی:آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے 29جنوری کو ملک...

بینچز اختیارات کیس، ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد:بینچز اختیارات کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے...