Home نیوز پاکستان سوات واقعے میں ملوث 23 افراد گرفتار، نامعلوم پرمقام منتقل

سوات واقعے میں ملوث 23 افراد گرفتار، نامعلوم پرمقام منتقل

Share
Share

سوات :سوات کے علاقے مدین میں ایک شخص کو مبینہ طور پر توہینِ مذہب کے الزام میں زندہ جلانے کے واقعے میں ملوث 23 افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف تھانے پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ پہلے سے درج تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث مزید افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

دوسری جانب مدین واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جے آئی ٹی 9 ارکان پر مشتمل ہے، ایس پی انویسٹی گیشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ 20 جون کو مدین میں لوگوں نے قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں ایک سیاح کو تشدد کا نشانہ بنا کر اسے جلا ڈالا تھا۔

Share
Related Articles

آن لائن ادائیگی کے ساتھ ٹکٹس دستیاب: کراچی کوالیفائر کے لیے اہم اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی میں 28 اپریل...

ای سی سی اجلاس: مہنگائی، قیمتوں کی صورتحال کا جائزہ اور مختلف گرانٹس کی منظوری

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس...

پہلگام واقعہ: سکیورٹی ناکامی پر بھارت میں سوالات، حکومتی ردعمل زیر بحث

نئی دہلی میں پہلگام کے حالیہ واقعے کے بعد سکیورٹی اور انٹیلی...

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...