Home نیوز پاکستان اسلام آباد میں پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک، زخمی حالت میں خاتون ساتھی گرفتار

اسلام آباد میں پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک، زخمی حالت میں خاتون ساتھی گرفتار

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ سیکریٹریٹ کی حدود کشمیر چوک کے قریب پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ ان کی ساتھی خاتون کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق 4 رکنی کار چوروں کا گروہ مری سے اسلام آباد میں داخل ہو رہا تھا، کار چوروں کے داخل ہونے کی اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کر رکھی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 ملزمان موقع پر ہلاک ہو گئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کی ساتھی خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ملزمان سے لاہور سے چوری شدہ گاڑی، اسلحہ اور متعدد نمبر پلیٹس برآمد ہوئی ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...