اسلام آباد: کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے بعد ایک ہفتہ میں سیاحتی مقام وادی کاغان میں 3 لاکھ سیاحوں کی آمد ہوئی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) شبیر خان نے بتایا کہ وادی کاغان میں 54 ہزار 300 گاڑیاں اور 14 ہزار 700 موٹر سائیکلیں داخل ہوئیں اور سیاحوں کی راہنمائی کے لیے ٹورزم پولیس کو تعینات کردیا گیا تھا۔
ڈی ایس پی بالاکوٹ نے بتایا کہ شاہراہ کاغان پر 370پولیس اہلکار، 80 ٹریفک اہلکار اور 83 ٹورزم پولیس کے اہلکاروں تعینات کیا گیا ہے۔
کے ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ لاکھوں سیاح جھیل سیف الملوک اور دیگر سیاحتی مقامات میں دلفریب مناظر سے محظوظ ہوئے۔
ترجمان کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ وادی کاغان کے تمام راستے ٹریفک کےلیے مکمل طور پر بحال ہیں۔